لاہور:آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ میںپاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 رنز سے فتح حاصل کر لی.
217 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 44 اوورز میں 179 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی. ڈیانا بیگ ۔ نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال کی تباہ کن باولنگ.ڈیانا بیگ نے 35 رنز دے آئرلینڈ کی 4 بیٹرز کو پویلین واپس بھجوایا.نشرہ سندھو نے آئرلینڈ کی 3 ٹاپ بیٹرز اور سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
آئرلینڈ کی کپتان گبی لیوئس نے 44 اور وکٹ کیپر بیٹر ایمی ہنٹر نے 44 رنز سکور کیےاورلا پرنڈرگاسٹ نے 37 رنز بنائے
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 49 اوورز میں 217 رنز بنا کر آل آوٹ ہوئی، اوپنر منیبہ علی نے 59 بالز پر 32 جبکہ سدرہ امین نے 112 بالز پر 51 رنز بناۓ .عالیہ ریاض نے 58 بالز پر 52 رنز جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے 15 بالز پر 19 رنز بناۓ
آئرلینڈ کی باؤلر جین میگیئر (Jane Maguire) نے 33 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،آرلینی کیلی نے 34 رنر دے کر 2 جبکہ کرین مرے نے 49 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ،پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے ہرا دیا




