شہوانی کی دنیا اس کی اپنی ماں نے اجاڑدی ،جاتے ہوئے گھر سے تمام نقدی اور زیورات بھی لے گئی
انیتا اور راہل فون پر طویل باتیں کرتے تھے، لیکن چونکہ شادی قریب تھی، اس لیے وہ خاموش رہے،لڑکی کا والد
علی گڑھ، بھارت:بھارت کے شہر علی گڑھ کے مدرس تھانہ گائوںمیں ماں اپنی بیٹی کی شادی سے محض دس روز قبل بیٹی کے ہونے والے شوہر کے ساتھ فرار ہوگئی ہے ، ماں نہ صرف بیٹی کا شوہر لے اڑی بلکہ جاتے ہوئے بڑی تعدا د میں زیورات اور نقدی بھی ساتھ لے گئی۔
شیوانی کے والد جتیندر کمار، جو بنگلورو میں کاروبار کرتے ہیں، نے بتایا کہ انہیں کچھ شک تو تھا، کیونکہ انیتا اور راہل فون پر طویل باتیں کرتے تھے، لیکن چونکہ شادی قریب تھی، اس لیے وہ خاموش رہے۔
دلہن بننے والی شیوانی کی دنیا اس وقت الٹ گئی جب اس کی والدہ انیتا، اس کے ہونے والے شوہر راہل کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی۔علی گڑھ: علی گڑھ کے مدرس تھانہ حدود کے ایک گائوں میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی تیاریوں میں مصروف ایک لڑکی کی ماں ہی اس کے ہونے والے شوہرکے ساتھ فرار ہو گئی۔شادی سے محض دس دن قبل، دلہن بننے والی شیوانی کی دنیا اس وقت الٹ گئی جب اس کی والدہ انیتا، اس کے ہونے والے شوہر راہل کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی۔ صرف یہی نہیں، وہ گھر میں موجود ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور پانچ لاکھ روپے سے زائد کے زیورات بھی ساتھ لے گئی۔
"شہوانی نے بتایامیری شادی 16 اپریل کو راہل سے ہونی تھی، لیکن میری ماں 6 اپریل کو اس کے ساتھ فرار ہو گئی۔ وہ دونوں پچھلے تین چار ماہ سے ایک دوسرے سے مسلسل فون پر بات کر رہے تھے۔ گھر میں جو بھی رقم اور زیورات تھے، وہ سب لے گئی۔ یہاں تک کہ دس روپے بھی نہیں چھوڑے۔
شیوانی کے والد جتیندر کمار، جو بنگلورو میں کاروبار کرتے ہیں، نے بتایا کہ انہیں کچھ شک تو تھا، کیونکہ انیتا اور راہل فون پر طویل باتیں کرتے تھے، لیکن چونکہ شادی قریب تھی، اس لیے وہ خاموش رہے۔”راہل میری بیٹی سے کم اور میری بیوی سے زیادہ بات کرتا تھا۔ مجھے اطلاع ملی تھی کہ وہ دونوں دن کے 22 گھنٹے تک بات کرتے تھے۔ اب جب میں نے فون کیا تو انیتا کا نمبر بند تھا، اور راہل پہلے انکار کرتا رہا کہ وہ اس کے ساتھ ہے۔ پھر بعد میں اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو 20 سالوں تک پریشان کیا ہے، اور اب مجھے اسے بھول جانا چاہیے۔
جتیندر کمار نے پولیس میں اپنی بیوی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی انیتا اور راہل کو تلاش کر لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔


