
سرینگر …مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ اکتوبر میں20 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے ایک نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے بدھ کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 217 افرادشدید زخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران 308حریت رہنماﺅںاورشہریوں جن میں بیشتر نوجوان شامل تھے کوگرفتار کیاگیا۔




