فوڈ اتھارٹی شہریوں کی حفاظت کیلئے متحرک،22ہزار لیٹر دودھ تلف

 

لاہور…نورالعارفین

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی،شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی دودھ کا معیار چیک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے  لاہور کے داخلی راستوں پر لگائے گئے ناکوں دودھ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے، گاڑھا کرنے والے کیمیکل ، پانی اور دیگر اجزاء کی ملاوٹ پر مجموعی طور پر 22ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین کا کہنا تھا کہ ناقص دودھ کی سپلائی کے خلاف معمول کی کاروائیون سے ہٹ کر ایکشن لیا جا رہا ہے۔ ناقص دودھ اہم مسئلہ ہے جس کاواحد حل پاسچرائزیشن ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پاسچرائزیشن قانون پاس کیا جا چکا ھے تاہم 5سال کے عرصے میں کھلا دودھ مکمل بند کر دیا جائے گا۔