
اسلام آباد….لبیک یارسول اللہ ریلی اسلام آبادمیں داخل ہوگئی ،ضلعی انتظامیہ اوروفاقی پولیس نے کسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل کرلی ،وفاقی پولیس کی چارہزاراہلکاروں کے علاوہ ایف سی اورپنجاب پولیس کی چھ ہزارکی نفری منگوالی گئی ۔انتہائی کشیدہ صورتحال پیداہوئی تورینجرزکوطلب کیاجائیگا۔
ریڈزون مکمل سیل،شہربھرمیں دوسوسے زائدکنٹینراہم شاہراہوں پرپہنچادیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں لبیک یارسول اللہ ریلی داخل ہوچکی ہے ،جس کے بعدضلعی انتظامیہ نے بھی کسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہربھرمیں دس ہزارسے زائدپولیس اہلکارتعینات کردیئے ہیں ،جن میں چارہزاروفاقی پولیس ،جبکہ پنجاب اورایف سی کے چھ ہزاراہلکارتعینات کئے گئے ہیں ۔
زیروپوائنٹ فیض آباد،آئی ایٹ انٹرچینج اوردیگراہم شاہراہوں پرکنٹینرکی بڑی تعدادبھی پہنچادی گئی ہے جبکہ ریڈزون کوابھی سے ہی مکمل سیل کردیاگیاہے ،اگرحالات درست نہ رہے تودیگرتمام راستے بھی بند کر دئے جائے گے تا کہ امن امان کی صورتحال خراب نہ ہو اور نقص امن کا اندیشہ نہ پیش آسکے….



