
راولپنڈی ….جوڈیشل کمپلیکس میں منشیات کیس میں سزائے موت کی قیدی خاتون شکیلہ بی بی کی بیٹی صنم کی پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمردخان لے حوالے لر دی گئ اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس سید منصور علی شاہ لاہور ہائی کورٹ تھے تقریب میں سیشن جج سہیل ناصر کے علاوہ دیگر سیشن ججز اور ضلعی عدلیہ وکلا، اور سول سوسائیٹی بھی موجود تھےزمردخان سرپرست اعلی پاکستان سویٹ ہوم نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چیف جسٹس اور سیشن جج سہیل ناصرکا شکر یہ ا داکرتا ہو ں کہ جنھو ں نے بچی صنم کو پاکستان سویٹ ہوم کے حوالے کیا ، آج سے اس بچی کا نام صنم زمرخان ہوگا ، اس کی بہتر تعلیم وتربیت کرتے ہوئے مستقبل میں بیرسڑ بناؤں گا اس کے ساتھ ساتھ زمرد خان نے جیل ریفارمز میں تبدیلی کرنے کا ذکر بھی مہمان خصوصی سے کیا ، تاکہ معاشر ے میں مزید بہتری آسکے ،
تقریب میں موجود سیشن جج سہیل نا صر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم یتیم بچوں وبچیوں کیلئے ایک بہتر ادارہ ہے ، جس میں ان کی بہترین پرورش اور تعلیم وتربیت کی جاتی ہے اس موقع پر انھوں نے مہمان خصوصی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بچی کو پاکستان سویٹ ہوم کو حوالے کرنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے ،
مہمان خصوصی چیف جسٹس سید منصور علی شاہ لاہور ہائی کورٹ نے خطاب کیا ،انھوں نے زمردخان کی اس محنت کو سراہا جو یتیم بچوں و بچیوں کے مستقبل کوبہتر بنانے کے لیے کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ آج اس بچی کو پاکستان سویٹ ہوم کے حوالے کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ،کہ اس بچی کا مستقبل اب محفوظ ہاتھوں میں ہے ،
عاصم رشیدچوہدری
پبلک رلیشن آفیسر پاکستان سویٹ ہوم
موبائل :3-1911773 033



