
کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر اے آئی جی پولیس حامدشکیل کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایڈیشنل آئی جی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اے آئی جی حامد شکیل درانی کی گاڑی چمن ہاؤسنگ اسکیم ایئرپورٹ روڈ سے گزر رہی تھی کہ زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آئی جی سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےسےاےآئی جی کی گاڑی کےعلاوہ3گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔



