لاہور…نورالعارفین
لاہور میں ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ.
لاہور میں ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیوٹا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے خصوصی اجلاس میں چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ چین یونیورسٹی کے لیے اساتذہ کی فراہمی اور لیبز سے متعلق درکار آلات فراہم کرے گا۔
اجلاس میں عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ لاہور میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام سے پنجاب میں فنی تعلیم کو فروغ دینے میں مدد ملے گی جبکہ چین مکمل طور پر تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمدآج اہم اعلانات کریں گے۔
چیئرمین ٹیوٹا نے کہا کہ چین ٹیکنیکل یونیورسٹی کے لیے سینئر اساتذہ، ماسٹر ٹرینرز فراہم کرے گا اور کریکلم کی تیاری، لیبز کی اپ گریڈیشن کیلئے تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ
ٹیوٹا سیکرٹریٹ گلبرگ میں اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر ناصر اقبال، صدر لاہور چیمبر عبد الباسط، ریحان نعیم، عاصم قادری، علی پرویز ملک، جی ایم آپریشن ٹیوٹا، ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیض اللہ نے شرکت کی۔
