آرمی میوزیم لاہور عوام کے لیے کھول دیا گیا

آرمی میوزیم لاہور عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چند روز قبل میوزیم کا افتتاح کیا تھا ۔ اتوار کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی میوزیم لاہور میں تحریک پاکستان کی تاریخ اور ورثے کو پیش کیا گیا، میوزیم میں پیش ثقافت کا عنوان ’قوم کی نشاة ثانیہ ‘ رکھا گیا جبکہ قائد، مسلح افواج اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت پاکستان کی جنگوں کی تاریخ، شہداءکارنر، اقوام متحدہ میں پاکستان کے کر دار اور اقلیتوں کی قربانیوں کو خراج تحسین کے حوالے سے شعبے قائم کیے گئے ہیں۔ میوزیم معاشرے کے لئے اطلاعات اورآگاہی کا ذریعہ ہے۔