
بیجنگ… چین کے مشرقی صوبہ شن ڈونگ کے مشرقی شہر چینگ ڈاﺅ میں انٹر نیشنل ایپل فیسٹول میں پاکستانی ثقافت پیش کی گئی ۔ سالانہ تہوار کا اہتمام شہری پیپلز چینگ ڈاﺅ حکومت اور چائنا ری کامرس ایسوسی ایشن نے مشترکہ طورپر کیا تھا جس کا مقصد ون روڈ ون بیلٹ انیشی ایٹو کے ساتھ ساتھ واقع ممالک کے مابین عوام کی سطح پر رابطوں کو مزید فروغ دینا ہے اس فیسٹول کے دوران روایتی علاقائی لباس میں ملبوس پاکستانی طلباءنے ملی نغمے پیش کئے جبکہ پاکستانی چاول اور غذائی اشیاءکی نمائش کیلئے بھی ایک سٹال لگایا گیا ۔




