رزلٹ کارڈ اورڈگری نہ ملنے پر چناب کالج میانوالی کےطلباءسراپااحتجاج

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی …چناب کالج کےطلباءسراپااحتجاج

چناب کالج کےطلباءکامیانوالی ڈسٹرکٹ پریس کلب کےسامنے اہتجاجکورس مکمل کیے 8ماہ ہوچکے ابھی تک رزلٹ کارڈ اورڈگریاں نہ ملیں ۔طلباء

ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کااشتہارآچکامگرہم رزلٹ کارڈ اورڈگری نہ ملنے کیوجہ سے اپلائی نہیں کرسکتے ۔طلباء

چناب کالج انتظامیہ نےہماری بات سننے سے انکارکردیا۔اہتجاجی طلباء

ہماری تمام ترفیسیں اداچکی ہیں مگرکالج انتظامیہ بات نہیں سن رہی ۔طلباءکاالزام

وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف فوری ایکشن لیں ۔طلباءکامطالبہ

”چناب کالج“ کےمختلف کورسز کے 300طلباء جن کےکورسزمکمل ہوے 8 ماہ ہو چکے ہیں انھیں ابھی تک رزلٹ کارڈ اور ڈگریاں جاری نہیں کی گئیں۔تمام ترمکمل فیسیں ادا کی جا چکی ہیں ،بھرتی ایجوکیٹرز کا اشتہار آ چکا ہے مگر طلباء رزلٹ کارڈ یا ڈگریاں نہ ملنے کے سبب اپلائی کرنے سے محروم ہیں۔”چناب کالج“انتظامیہ نے طلباء کی بات سننے سے انکار کر دیا ،جس پر

آج19 نومبربروز اتواردن 11:30بجے
ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی کے سامنےمتاثر طلباءنے اہتجاج کیا۔