مروٹ میں گندگی کے ڈھیر

یاسرآکاش چوہدری

مروٹ چک نمبر304/ایچ آر صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ چھومنتر چک 304/ایچ آر میں ابھی تک صفائی کے معاملہ میں کوئی کارکردگی نظر نہیں آئی بازار جوہڑ کے منظر پیش کررہے ہیں بازاروں سے گزرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا ہے یونین کونسل بھی اسی چک میں موجود ہے لیکن متعلقہ محکمے یا کسی بھی انتظامیہ کے رکن کو اس گاٶں کی صفائی کا خیال تک نہ آیا یہ مین راستہ جو بوائز اور گرلز سکول کو جاتا ہے یہاں سے گزرنا کر جانا محال ہوگیا ہے صفائی مہم کے بینرز تو لگا دیے گئے لیکن عملی طور پر کوئی مثبت قدم دیکھنے کو نہیں مل رہا اعلی احکام اوروزیراعلی پنجاب سے بھرپور مطالبہ ہے کے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور اس گاٶں پر بھی ترس کھاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم کا آغاز کیا جائے