
چیچہ وطنی…رضوان احمد
چیچہ وطنی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی سے شراب کی دس بوتلیں برآمد ہوئیں۔ عرفان اور خرم شہزاد ڈیوٹی پر موجود نرس کے قریبی رشتےدار ہیں۔ مشکوک ظاہر ہونے پر جب انکے بیگ کی تلاشی لی گئی۔ تو دس بوتلیں برآمد ہوئیں۔ پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے موقع پر پہنچ کر شراب قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی درج کر دی ہے۔



