متنازع امریکی فیصلے کی واپسی کے لئے سلامتی کونسل کی قرار داد امریکا نے ویٹو کردی

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے متنازع امریکی فیصلے کی واپسی کے لئے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو امریکا نے ویٹو کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے فیصلے پرنیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا ۔

سلامتی کونسل کے اجلاس پیش گئی قرار داد میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے 14 ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد امریکا نے قرار داد ویٹو کردی ۔