اقوام متحدہ انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ویٹوریوکاماروٹا نے کہاہے کہ پاکستان نے دنیاءبھر میں قیام امن اورپیس کیپنگ کے عمل میں لائق تحسین کرداراداکیاہے۔جمعرات کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امن ترقی کیلئے ناگزیر عنصر ہے اوراس ہدف کے حصول کیلئے اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ مل کر کئی محاذوں پرکام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ امن ، برداشت اورہم آہنگی کے فروغ میں میڈیا کلیدی کردار ادا کرسکتاہے۔
پاکستان نے دنیاءبھر میں قیام امن اورپیس کیپنگ کے عمل میں لائق تحسین کرداراداکیاہے، اقوام متحدہ




