
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کی پندرہ رکنی ون ڈے ٹیم کااعلان کردیاگیا ہے ۔ آل راؤنڈر عماد وسیم ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم سے ڈراپ ہوگئے ہیں۔
پندرہ رکنی قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے،قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر، عامر یامین ،محمد نواز،حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں۔
آل راؤنڈر عماد وسیم ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم سے ڈراپ ہوگئے ہیں، ان کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ان فٹ فاسٹ بولر جنید خان کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز سامنے رکھ کر ٹیم کا انتخاب عمل میںلایا گیا ہے ،انضمام الحق نے سال دوہزار سترہ کو پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا قرار دیا۔




