پی ٹی ائی رہنما کا اپنی جیب سےتحصیل عیسی خیل میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

پی ٹی آئی لیڈرکاعوام سے بےپناہ محبت کااظہارمیانوالی کی تحصیل عیسی خیل کا علاقہ چاپڑی جو پینے کے صاف پانی سے محروم تھا وہاں کی آبادی کو بھی اب پینے کا صاف پانی میسر آ سکے گا۔

میانوالی کی تحصیل عیسی خیل کے علاقہ خٹک بیلٹ چاپری کی عوام جو شروع دن سے پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہے تھے پی ٹی آی نارتھ پنجاب کے جنرل سیکٹری عطاءاللہ خان شادی خیل نے اہنی ذاتی جیب سے 20 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے جنرل ایوب کے دور اقتدار میں تعمیر کیے جانے والے چاپڑی ڈیم سے جو مقامی آباد یعنی چاپڑی خٹک بیلٹ سے قریبا 5 سے 6 کلومیٹر فاصلے پر ہے کے پہاڑوں سے اپنی ذاتی جیب سے قریبا 20 لاکھ روپے کی لاگت سے 18 ہزار فٹ پائپ لگا کر چاپڑی خٹک بیلٹ کے عوام کے لیے قدرتی چشموں سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا کام شروع کروا دیا جسکی نگرانی پی ٹی آئ نارتھ پنجاب کے جنرل سیکٹری عطااللہ خان شادی خیل اور عیسی خیل کے جنرل سیکٹری محسن شہزاد خان خود کر ریے ہیں۔بات تلخ ضرور ہے مگر حقیقت ہے کہ جو کام حلقہ کے صوبائ وزیر آبپاشی کو کرنا چاہیے تھا وہ کام اپوزیشن جماعت کے ادنا سے ورکر نے کر دکھایا۔چاپڑی کے عوام میں اس حوالہ سے ایک عحیب خوشی کی لہر پائ جاتی ہے اور علاقہ بھر کے عوام پی ٹی آئ نارتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری عطاءاللہ خان شادی خیل کے اس احسن اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔