تھانہ کوٹلی لوھاران کے علاقہ میں ڈاکو شہریوں کو باندھ کر لوٹنے لگے

سیالکوٹ …سید عارف حسین شاہ
تھانہ کوٹلی لوھاران کے علاقہ پڑوپی آرائیاں کے قبرستان کے پاس ڈاکو لوگوں کو باندھ کر لوٹ کر فرار اطلاع کے باوجود پولیس نہ پہنچ سکی روز روز کی وارداتوں سے اعلاقے کی عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا پولیس ڈاکوؤں اور چوروں کو پکڑنے میں ابھی تک ناکام معمول کی گشت نہ ہونے سے جرائم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے سیاسی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے