کوئی بھی انڈین فوجی لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوا، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے انڈین میڈیا کے دعووں کے جواب میں کہا ہے کہ کوئی بھی انڈین فوجی لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوا۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پیر کو لائن آف کنٹرول کے رکھچکری سیکٹر میں ’انڈین فوج کی بلا اشتعال فائرنگ نے غیر ریاستی عناصر کو آئی ای ڈی نصب کرنے کا موقع فراہم کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کے تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔‘

اس واقعے کے بعد انڈین میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ انڈین فوج نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستانی فوجیوں پر حملہ کیا ہے۔