الشیخ خدمت الائینس پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم ریلی

مسلم ممالک مذمتوں سے آگے بڑھیں اور توہین رسالت کے خلاف ایسا لائحہ عمل تیار کریں کہ کسی شیطانی قوت یا اس کے فرستادے کو آئندہ ایسا کرنے کی جرات نہ ہو
حکومت بھارت کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقاقت منقطع کرے ،مسلم ممالک بھارت کا معاشی بائیکاٹ کریں، مقررین

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)الشیخ خدمت الائینس پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علما کرام، منتخب عوامی نمائندگان سول سوسائٹی کے معززین نے شان رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے نوپورشرماکی طرف سے حصور اکرم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شان مصطفی میں گستاخی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حضورکے بارے میں توہین آمیز بیانات کو ایک سوچی سمجھی سازش ہے توہین شان اقدس کے جرم میں محض پارٹی عہدے داروں کو معطل کرنا اور نکال دینا کافی نہیں بھارت توہین کے مرتکب مجرموں کو قرار واقعی سزا دے اور پوری امت مسلمہ سے معافی مانگے۔
ان خیالات کا اظہارمولانا امانت علی قادری،مولانا ندیم سیفی، مفتی شہزاد قمری، چیئرمین یونین کونسل تاج عباسی،وائس چیئرمین رحمت آنا شیخ حمید،محمد شاہد، چوہدری دلدار،شیخ شمشیر اختر، شیخ احسان اللہ،کونسلر شیخ ذولفقار،حاجی جمیل نے پریس کلب کے باہر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سرپرست اعلی چوہدری دلدار چوہدری رمضان، چوہدری اسلم، حاجی جمیل،شیخ ذولفقار کونسلر، شیخ شہزاد، شیخ قدیر، شیخ شکیل، شیخ وحید،شیخ اللہ دتہ، شیخ یوسف، شیخ اعظم، شیخ علی رضا، شیخ ساجد جامی، شیخ طارق،شیخ عادل یوتھ کونسلر، شیخ سلیمان، شیخ فرزند علی، شیخ طارق،چوہدری دلدار، شیخ طفیل، شیخ گلفام، شیخ امتیاز، شیخ محمد عمر، شیخ سلیم، شیخ مزمل، شیخ نثار،شیخ شبیر مہر آباد، اور دیگر بھی موجود تھے۔
مقررین نے کہا کہ حکومت بھارت کے ساتھ ت تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرے بی جے پی کے رہنما شاتمان رسالت کی سزا تک مسلم ممالک بھارت کا معاشی بائیکاٹ کریں اوآئی سی عرب لیگ اور مسلم ممالک مذمتوں سے آگے بڑھیں اور توہین رسالت کے خلاف ایسا لائحہ عمل تیار کریں کہ کسی شیطانی قوت یا اس کے فرستادے کو آئندہ ایسا کرنے کی جرات نہ ہو۔اس وقت امت مسلمہ کے دل چھلنی ہیں غیر مسلم نہیں جانتے کہ ہمارا اپنے نبی سے کیا رشتہ ہے اپنے آقا کی محبت کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ اور ہر رشتے کو ٹھکرایا جا سکتا ہے لیکن دہلیز مصطفی کو نہیں چھوڑا جاسکتاہم اپنے نبی کریمکی ناموس کی خاطر کسی قسم کر قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہما را جینا مرنا سب کچھ مصطفی کے لئے ہے ان کی محبت کی خوشبو کو عام کرنے کیلئے ہم سب اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔بعد ازاں ریلی کے شرکا پر امن منتشر ہو گئے۔