
چیئرمین نیب نے پاناما اور بی وی آئی میں قائم پاکستانیوں کی 435 آف شور کمپنیوں کا نوٹس لے لیا ۔
چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دے دیا، ایف آئی اے ، اسٹیٹ بینک ، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کو بھی تحقیقات کی ہدایت کردی ۔
پاناما اور بی وی آئی میں آف شور کمپنیاں قائم کرنے والوں میں سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف اور اہل خانہ کا نام بھی شامل ہے، تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا نام بھی آف شور کمپنی کے مالک کے طور پر سامنے آیا ہے ۔




