سید عارف خسین شاہ
سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کاروائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ۔
تفصیلات کے مطابق ایک مسافر سیالکوٹ ایئرپورٹ سے فلائٹ نمبر Gf 769 سے بحرین جا رہا تھا جہاں اس نے سٹے کے بعد دبئی روانہ ہونا تھا سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے چیکنگ کے دوران جب بیگز کی تلاشی لی تو اخبار میں لپیٹی چرس اور پاؤڈر برآمد ہوئے جنکی مالیت لاکھوں میں بتائی جارہی ہے اور باقی بیگ میں سفید بنیانیں رکھی ہوئی تھی سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں نے منشیات اپنے قبضہ میں لیکر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔


