فیس بک انسٹا گرام ،واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر معروف صحافی کی جعلی آئی ڈی


ڈاکٹرعبدالودود قریشی نے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کو تدارک کے لئے درخواست دے دی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ملک کے معروف صحافی اور ستارہ امتیاز ڈآکٹر عبدالودود قریشی نے ان کے نام پر جعلی فیس بک ، انسٹا گرام، واٹس ایپ اور ٹک ٹآک بنائے جانے پر تدارک کے لئے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے اسلام آباد کو درخواست دے دی ہے .
ڈاکٹر عبدالودود قریشی نے درخواست میں‌موقف اختیار کیا ہے کہ میرے نام اور میری تصویرلگا کر جعلی واٹس ایپ ، فیس بک، انسٹا گرام اور ٹک ٹاک بنائی گئی ہے.
واٹس ایپ کی آئی ڈی پر فون 03266324632 آرہا ہے. معلوم ہوتا ہے کہ یہ دھوکہ بازوں ، فراڈ کرنے والوں کا کوئی منظم گروہ ہے یہ لوگ میرے نام پر پیسے مانگ رہے ہیں اور بعض لوگوں سے بنک اکائونٹ مانگ رہے ہیں کہ میں بیرون ملک ہوں‌ اور آپ کو راقم بھجوانا چاہتا ہوں .انہوں نے درخواست میں‌گزارش کی ہے کہ میری جعلی فیس بک انسٹا گرام ،واٹس ایپ اور ٹک ٹاک اکائونٹ بنانے والے متعلقہ گروہ فرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں‌لائی جائے .

پر