میانوالی شہید لائنس نائیک نعیم اللہ نیازی ایف سی کی نمازجنازہ اداکردی گئی

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی شہید لائنس نائیک نعیم اللہ نیازی ایف سی کی نمازجنازہ اداکردی گئی نمازجنازہ پیرپروفیسرڈاکٹرعلم الدین آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف نےپڑھائی جنازہ میں لیفٹیننٹ جنرل رفیع اللہ نیازی سابق ڈی جی آئی بی پاکستان سمیت ہزاروں افراد کی شرکت شہیدکوپورے اعزازکیساتھ قومی پرچم میں سپردخاک کردیاگیاآئی جی ایف سی محمدندیم انجم کوئٹہ بلوچستان کی طرف شہیدکی قبرپرپھولوں کی چادرچڑھائی گئی نائب صوبیدارمحمد عمرکی زیرکمان ایف سی کےچاک وچوبنددستے کی شہیدکی قبرپرجنرل سلامی اوراعزازی فائرنگ اوردعاکے بعد قومی پرچم شہیدکی قبرپرلہرادیاگیا

میانوالی شہیدنعیم اللہ خان نیازی آف موازوالہ موچھ کی نمازجنازہ اداکردی گئی ۔شہیدنعیم اللہ نیازی کل ایران کےبارڈرپراس وقت شہید ھوگئے تھے جب وہ کوئٹہ بلوچستان نوشکی میں دہشت گردوں کاپیچھاکررھے تھے ۔شہید کیساتھ ایف سے کے 5جوان شہیدھوگئے تھے جن میں دوکاتعلق کوہاٹ ایک پشاوراوردومیانوالی کےجوان شہیدھوئےتھے۔ان شہیدوں نےدہشت گردوں کےدوٹرک اسلحہ کےپکڑلیے تھے اورتیسراٹرک بارودسے بھراھوانکل گیاتھاجسکاپیچھے کرتے ھوئے اپنی گاڑی دہشت گردوں کےٹرک کےآگے لےآئےتھے ٹرک کوروکنے کی کوشش کی پردہشت گردوں نے ٹرک بجائے رکنے کے انکے اوپرچڑھادیاتھاجس سے نعیم اللہ نیازی سمیت ایف سی کے پانچ جوان موقع پرشہید ھوگئے تھے ۔شہید کاجسدخاکی آج آبائی گاؤں موچھ لایاگیاجسکونمازجنازہ کے بعد پورے اعزازکیساتھ سپردخاک کردیا۔نمازجنازہ میں ر لیفٹیننٹ جنرل رفیع اللہ نیازی سابق ڈی جی آئی بی پاکستان کےعلاوہ علاقہ بھرکی سیاسی سماجی سمیت علاقہ بھرکی ہزاروں عوام نےشرکت کی ۔شہیدکی قبر پرایف سی کےدستے نے جنرل سلامی اورفائرنگ سلامی پیش کی گئی ۔شہید کاجسدخاکی قومی پرچم میں سپردخاک کردیاگیا۔شہید کی قبرپر آئی جی ایف سی کوئٹہ بلوچستان محمدندیم انجم کی طرف سے پھولوں کی چادرچڑھائی گئی جسکےبعدشہیدکی قبرپرقومی پرچم لہرادیاگیا۔