بچے پیدا نا کریں ، دنیا بہت بری ہے

ڈیوڈ بیناٹر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ’دنیا میں ایک مایوس ترین فلسفی ہیں‘ کیونکہ وہ اس بات پر قائل ہو چکے ہیں کہ زندگی اتنی بری ہے کہ وہ گزارنے کے قابل نہیں۔

جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی آف کیپ ٹاؤن کے ڈپارٹمنٹ آف فلاسفی کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیناٹر اپنی کتاب ’ Better Never To Have Been‘ میں لکھتے ہیں کہ پیدا ہونا انتہائی شدید اور خوفناک بدقسمتی ہے۔

اسی لیے 51 سالہ بیناٹر کا کہنا ہے کہ سب سے اچھا کام جو انسان کر سکتا ہے وہ یہ ہے کہ پیدائش کے عمل کو روک کر اس کرہِ ارض سے انسانیت کا مکمل خاتمہ کر دے۔