ملک میں یو ریا کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد …. گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں یوریا کی فروخت میں ریکارڈاضافہ ہواہے جس کی بنیادی وجہ ربیع سیزن میں زیادہ طلب بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ماہ نومبرمیں ملک میں 6لاکھ دوہزارٹن یوریاکی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 60فیصدزیادہ ہے۔اسی طرح ماہ نومبرمیں ڈائی ایمونیئیم فاسفیٹ(ڈی اے پی)کھادکی فروخت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہواہے جس کی وجہ حکومت کی جانب سے اس سکٹرکیلئے سبسڈی کی فراہمی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق ماہ نومبرمیں ڈی اے پی کھادکی فروخت 5 لاکھ دوہزارٹن ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 30فیصد زیادہ ہے۔