سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی حالت زار
تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس کی درخواست کردی
پاکستانیوں کو درپیش مصائب کی تفصیلات تفصیلات خط کی شکل میں چیف جسٹس کو ارسال
تفصیلات مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے بھجوائیں
دنیا بھر میں پاکستانی شہریوں کے حقوق کا تحفظ بنیادی آئینی تقاضا ہے، مراد سعید
حکومت سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوتو سپریم کورٹ محاسبے کا اختیار رکھتی ہے، مراد سعید
سعودی عرب کے قید خانوں میں ہزاروں پاکستانی حکومتی عدم توجہی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، مراد سعید
پاکستانی مزدوروں کی اجرت میں سے ظالمانہ کٹوتیاں کی جاتی ہیں، مراد سعید
بھارتی حکومت اپنے محنت کشوں کے تحفظ کیلئے سعودی حکومت سے لیبر پروٹیکشن ایگریمنٹ کر چکی ہے، مراد سعید
پاکستانی حکومت محنت کش پاکستانیوں کو قانونی معاونت تک فراہم کرنے کو تیار نہیں، مراد سعید
مختلف الزامات کی آڑ میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سے وطن واپسی کا حق بھی چھینا جارہا ہے، مراد سعید
حکومتی اہلیت کا عالم یہ ہے کہ وزارت خارجہ کو سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کی حقیقی تعداد تک کا علم نہیں، مراد سعید
چیف جسٹس سے التماس ہے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر مداخلت کریں، مراد سعید
خط کو آئینی درخواست کا درجہ دیکر مفاد عامہ کی خاطر کارروائی کا آغاز کریں، مراد سعید
حکومت اور اسکے اداروں سے انکی کارکردگی سے متعلق تفصیلات طلب کی جائیں، مراد سعید
روزگار کی تلاش میں دیار غیر میں
محنت کرنے والے پاکستانی شہریوں کے سر پر ہاتھ رکھیں، مراد سعید
انہیں سنگین مصائب سے نکالنے کیلئے وفاقی حکومت کو فوری اور مؤثر احکامات صادر کریں، مراد سعید
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی



