میانوالی میں جواری گرفتارکاریں اور نقدی برآمد

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی تھانہ مکڑوال پولیس کاجوئے کےاڈےپرچھاپہ 9جواری گرفتارداؤپرلگی رقم 140460روپے9موبائل فون 3کاریں برآمد مقدمہ درج ڈی پی اومیانوالی کی ٹیم کوشاباش

 

میانوالی ۔ ڈی ایس پی سرکل عیسی خیل مہر محمد ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او مکڑوال محمد کاظم اور انکی ٹیم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتےہوئے جواء کے اڈا پر کامیاب ریڈ کر کے 09 افراد محمد عثمان ولد عمر خان سکنہ خدوزئی، حفیظ ولد عمرجان سکنہ خدوزئی،محمد رمضان ولد مظفر، ثنا اللہ ولد محمد صادق، امان اللہ ولد فتح خان سکنائے کوٹ چاندنہ،محمد آصف ولد سپین گل سکنہ کرندی، اسد خان ولد ناصر خان، مشتاق ولد ربنواز، غلام حسن ولد امیر سکنائے کمرمشانی کو گرفتار کر کے جواء پر لگی رقم مبلغ 140460 روپے، 09 عدد موبائل، 03 عدد کاریں قبضہ میں لےکر ملزمان کے خلاف تھانہ مکڑوال میں جواء کا مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نےاس کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او مکڑوال اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام سے نوازا۔ ترجمان میانوالی پولیس