جو قومیں اپنے ہیروز کو بھلا دیتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں,جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان کی بّری فوج کے سربراہ جنرل باجوہ نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن آئے کچھ عرصہ ہی گزرا ہے کہ لوگوں نے ایک اور تحریک شروع کر دی ہے۔

جمعرات کو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز میں فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں جنرل باجوہ نے کہا کہ جو قومیں اپنے ہیروز کو بھلا دیتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔