
چیئرمین پاکستان کرکٹ بور ڈ احسان مانی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ میں بھی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسان مانی کا کہناتھا کہ ہم سب سرفراز کو سپورٹ کرتے ہیں اور ورلڈکپ میں بھی ٹیم کی کپتانی سرفراز ہی کریں گے ،میں نے تو پہلے ہی دن کہا تھا کہ کپتان سرفراز ہی ہوں گے ،ہر ایک سیریز کے بعد یہ باتیں شروع ہو جاتی ہیں ، سرفراز میں لیڈر شپ کی صلاحیت ہے ۔احسان مانی کا کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے سرفراز احمد نے بہت کام کیا ہے ، قومی ٹیم کی کپتانی سرفراز کریں گے اور ورلڈ کپ جیتیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز ، کوچ ، کھلاڑی اور بورڈ سب سرفراز کے ساتھ ہیں ، آگے آسٹریلیا اور انگلینڈ کیخلاف سیریز ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ سرفراز کا تمام فارمیٹس میں اچھا ریکارڈ ہے وہ انڈر 19 ٹیم کی کپتانی بھی کر چکے ہیں ۔اس موقع پر سرفراز احمد کا کہناتھا کہ کرکٹ بورڈ اور قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔



