دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کشمیر ڈے منایا گیا

پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگر د ملک بھارت کے ظلم و بربریت کا مکروہ چہرہعالمی سطح پر  بے نقاب کرنے کیلئے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے آج یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے ۔صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے

تفصیلات کے مطابق کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیر ی مسلمان کی جانب سے بھارتی مظالم کیخلاف ریلیاں، جلسے اورسیمینار ز منعقد کئے جائیں گے جن میں تحریک آزادی کی کامیابی کے عزم کا اظہار کیا .دنیا کے طول عرض میں بسنے والے پاکستانی یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید کیساتھ منا رہے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ پاکستان کی عسکری قیادت نے بھی بھارت کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں اور کشمیروں کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے سال 2018بد ترین رہا، 425 بے گناہ کشمیری شہید ہوئے جبکہ پیلٹ گن کے استعمال سے بھی ہزاروں شہری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں جن میں معصوم بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔سرینگر، شوپیاں، کلگام، پلوامہ اور بارہ مولا سمیت ریاست بھر میں گھر گھر تلاشی اور محاصروں کے دوران انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری رہا۔ سال کا شاید ہی کوئی ایسا دن گزرا جب بھارتی فوج نے سرحد کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کے خون سے ہولی نہ کھیلی ہو۔

سال 2018آغاز میں میں بھارتی فوج نے فائرنگ اور تشدد کر کے 25 افراد کو شہید کر دیا۔ فروری کے مہینے میں 16 جبکہ مارچ میں 35 نہتے کشمیریوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا،اپریل اور مئی میں بھارتی فوج نے ظلم کی ہر حد پار کر دی، اپریل میں 43 جبکہ مئی میں 47 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ جون میں 36، جولائی میں 21، اگست میں 35 جبکہ ستمبر میں 43 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، اکتوبر میں 43، نومبر میں سفاک ریاستی دہشتگردی بھاتی فوج کی جانب سے 52 جبکہ دسمبر 2018میں مزید 29 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاگیا ۔

وادی جنت نظیر میں قتل وغارت کا بازار گرم کرنے کے باجود بھارت آج تک کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہ سکا، ہر روز کشمیری اپنے پیاروں کو اس عہد کے ساتھ قبروں میں اتارتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک تکمیل پاکستان کی یہ جنگ جاری رہے گی۔

حریت رہنماوں اورکشمیری قیادت کاکہناہے کہ ہرسال پانچ فروری کویوم یکجہتی کشمیرکے طورپرمنانے سے جدوجہدآزادی کونیاولولہ ملتاہے،بزدل بھارتی سورماو¿ں کی جانب سے تحریک آزادی کوکچلنے کے لئے مقبوضہ وادی میں کرفیواورقتل عام سمیت تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ،پیلٹ گنوں سے اگرچہ سینکڑوں کشمیریوں کوبینائی سے محروم کردیاگیالیکن ان کی آنکھیں آج میں آزادی کاسورج طلوع ہوتے دیکھ رہی ہیں۔کشمیریوں رہنماو¿ں کے مطابق بھارتی ظلم وبربریت اب ڈھکی چھپی نہیں رہی۔جلدہی کشمیریوں کوبھارتی قبضے سے نجات ملے گی۔یوم یکجہتی کشمیرکے زریعے آج تحریک آزادی کے لئے جانیں نچھاورکرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کیاجا رہا ہے۔کشمیری قیادت نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیاہے کہ حق خودارادیت کی قراردادوں پرعمل درآمدکویقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔