مری اور گلیات میں برف باری، سڑکیں بند، بجلی غائب، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا

مری اور گلیات میں تین روز تک جاری رہنے والی برفباری کے بعد گلیات میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا مین روڈ سمیت تمام رابطہ سڑکیں بند بجلی کا طویل بریک ڈاؤن انتظامیہ منظر سے غائب حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی
گلیات میں گزشتہ بیس دنوں کے دوران بارہ فٹ سے زیادہ برفباری ہوئی جس سے نہ صرف گلیات میں سیاحوں کی آمد و رفت رک گئی بلکہ مقامی افراد کی مشکلات بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی مین روڈ کے ساتھ ساتھ ایوبیہ،خانسپور، نتھیاگلی سمیت دیہی علاقوں کے لنک روڈز بند ہونے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں اشیاء خورد و نوش کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور لاکھوں کی آبادی گھروں تک محصور ہو کر رہ گئی گزشتہ رات کنڈلہ کے مقام پر گرنے والے برف کے ایک بڑے تودہ گرنے کے باعث دو گاڑیاں بھی دب گئیں اور انتہائی سرد موسم کے دوران کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت برف کے تودے تلے دبے چار سیاحوں کو زندہ نکال لیا ھے اوربلاشعبہ ایسے گمنام لوگ قوم کے ہیروھوتے ہین جواپنی زندگیوں پرکھیل کردوسروں کی جانیں بچاتے ہیں اور اس وقت بھی برف کے تودے تلے دبی ہوئی دوگاڑیوں کو نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں کی جاری ہیں جبکہ گلیات کے متعدد مقامات پر برف کے تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں گلیات میں انتطامیہ اور حکومت نام کی کوئی چیز دیکھنے کو نظر نہیں آ رہی اور عوام کسی ہنگامی امداد کے منتظر ہیں گلیات میں اس وقت زمین پر آٹھ فٹ سے زائد برف موجود ہے علاقہ کے لوگوں نے گلیات میں ایمرجنسی لگانے اور ہنگامی بنیادوں پر فوری مدد کی اپیل کی ہے