زیر زمین پانی کی بھاری لیکج G10/4 کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا


پارک میں موجود پانی کی چھ انچ لائن کئی سالوں سے لیک تھی اور پانی زیر زمین جارہا تھا


اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین فورکو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ فیلڈ کمانڈر نے میدان میں نکل کر اپنی فورس کیساتھ مل کر کمانڈو ایکشن لے لیا۔ کئی سالوں سے جی ٹین فورم واٹر ورکس کے پاس گرین بیلٹ میں پانی کے پائپ میں لیکیج تھی اور تقریبا 6 انچ کے قریب پانی ضایع ہو رہا تھا۔ پانی ضائع ہونے کا یہ سلسلہ کئی سالوں سے دن رات متواتر جاری تھا۔اس لیک واٹر سپلائی لائین کو مرمت کرنے کیلئے فیلڈ کمانڈر سردار خان زمری کی براہ راست نگرانی میں دن رات ایک کر کے کام کیا گیا۔ آخر کار رات گئے لیکج ٹریس کر کے جی ٹین فور اور ملحقہ سیکٹرز کی سپلائی بحال کی۔ اور ہزاروں گیلن پانی مزید ضائع ہونے سے بچا لیا گیاپانی سیکٹر میں زیر زمین جارہا تھا جس سے کئی مکانوں کے بیٹھ جانے کا بھی خدشہ تھا..اس آپریشن میں واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کے درجنوں اہلکاروں نے حصہ لیا اور ہر قسم کی ہیوی ڈیوٹی مشینری کا بھی استعمال کیا گیا. تمام کام کی براہ راست نگرانی ہر دلعزیز فیلڈ کمانڈر سردار خان زمری صاحب نے خود کی ۔ جی ٹین فور کے عوامی و سماجی حلقوں نے اس اہم کامیابی پر سردار خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔