اسلام آباد:جنوبی کوریا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کس مقصد کے لیے کوریا جانا چاہتے ہیں، کیونکہ ہر مقصد کے لیے ویزا کی قسم مختلف ہوتی ہے۔
جنوبی کوریا کے ویزا کی اقسام
سیاحتی ویزا (Tourist Visa C-3)سیر و تفریح فیملی یا دوستوں سے ملاقات مختصر مدت قیام (عام طور پر 30 تا 90 دن)بزنس ویزا (Business Visa C-2 / C-3)کاروباری ملاقات نمائش (Exhibition)کانفرنس یا سیمینار،اسٹڈی ویزا (Student Visa D-2 / D-4)،یونیورسٹی میں تعلیم،زبان سیکھنے کے کورسز،ورک ویزا (Work Visa E Series)
ملازمت
اگر آپ کوریا میںملازمت کے سلسلے میں جارہے ہیں تو اس کے لیے کورین کمپنی کی جانب سے اسپانسرشپ ضروری ہوتی ہے۔فیملی / وزٹ ویزا اگر خاندان کا کوئی فرد کوریا میں مقیم ہو
پاکستان میں جنوبی کوریا کا ویزا کہاں سے اپلائی ہوتا ہے؟
جنوبی کوریا کا سفارتخانہ (Embassy of South Korea)اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو کے اندر ہے اور آپ شیٹل سروس کے ذریعے وہاں جاتے ہیں۔(کچھ کیسز میں کراچی یا لاہور سے بھی ڈاکومنٹس جمع ہوتے ہیں)
ویزا اپلائی کرنے کے بنیادی مراحل
1 ویزا فارم حاصل کریں،کورین ایمبیسی کی ویب سائٹ سے ویزا فارم ڈاون لوڈ کریں یا سفارتخانے سے حاصل کریں: ضروری دستاویزات تیار کریں
عام دستاویزات (تقریبا ہر ویزا کے لیے)اصل پاسپورٹ (کم از کم 6 ماہ کارآمد)پاسپورٹ کی کاپی2 عدد پاسپورٹ سائز تصاویرمکمل بھرا ہوا ویزا فارمویزا فیس اگر آپ امبیسی کے اندر جاکر اپلائی کر رہے ہیں تو ویزہ فیس کیش کی صورت میں دینا ہوگی۔
سیاحتی ویزا کے لیے اضافی دستاویزاتبینک اسٹیٹمنٹ (آخری 6 ماہ)بینک بیلنس سرٹیفکیٹ نوکری لیٹر یا کاروباری ثبوت چھٹی کی اجازت (Leave Letter)ہوٹل بکنگ ریٹرن ٹکٹ ریزرویشن،کوریا میں رہنے والے شخص کا دعوت نامہ (اگر ہو)
اسٹڈی ویزا کے لیے اضافی دستاویزات
کورین یونیورسٹی کا Admission Letter،فیس کی رسید،تعلیمی اسناد (میٹرک، انٹر، بیچلر)بینک اسٹیٹمنٹ (Sponsor یا خود کی)Sponsorship Affidavit (اگر والدین اسپانسر ہوں)
ورک ویزا کے لیے اضافی دستاویزات
کورین کمپنی کی طرف سے Job Offer Letter Employment Contractکوریا کی امیگریشن سے منظور شدہ اجازت (Visa Issuance Number)
ویزا فیس (تقریبح)سنگل انٹری: 12500 پاکستانی روپے،ملٹی انٹری: 90 امریکی ڈالرتاہم ویزہ (فیس ویزا ٹائپ کے مطابق بدل سکتی ہے)
ویزا پروسیسنگ ٹائم۔عام طور پر: 7 تا 15 ورکنگ دن،بعض کیسز میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے
اہم ہدایات (بہت ضروری)
تمام دستاویزات اصل اور درست ہوں،جعلی یا غلط معلومات پر ویزا مسترد ہو سکتا ہے،انٹرویو بھی ہو سکتا ہے،پاسپورٹ پرانی ٹریول ہسٹری فائدہ مند ہوتی ہے
ویزا مسترد ہونے کی عام وجوہات
ناکافی بینک بیلنس،سفری مقصد واضح نہ ہونا،جعلی ڈاکومنٹس،واپسی کے ٹھوس ثبوت کا نہ ہونا شامل ہیں۔
جنوبی کوریا کا ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ مکمل رہنمائی


