اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رینجل صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے ہیں تو اسے پتہ ہونا چاہے کہ مزاکرات کی چابی اڈیالہ جیل میں ہے .ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ
عمران امریکہ یورپ یا انگلینڈ میں نہیں ہیں وہ انہی کی قید میں ہیں اگر کسی کو مزاکرات کا بہت شوق ہے تو اڈیالہ میں جا کر عمران خان سے مذاکرات کر لے.
انہوں نے کہا اس کے علاوہ عمران خان نے محمود خان اچکزئ اور علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی آئین و قانون اور جمہوریت کی بحالی پر مزاکرات کا اختیار دے رکھا ہے ان سے مزاکرات کر لیں اس کے علاوہ تحریک انصاف میں کسی کو بھی مزاکرات کا کوئ اختیار حاصل نہیں ہے .

