ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے امریکا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز بھی بھارت کی نفرت انگیزی کا شکار ہوگئے
اسلام آباد:مودی حکومت پاکستان سے نفرت میں اندھی ہو چکی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے امریکا کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی بیک گرائونڈ رکھنے والے کرکٹرز بھی بھارت کی نفرت انگیزی کا شکار ہوگئے پاکستانی پس منظر رکھنے والے 4 کرکٹرز کا ویزا مسترد کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق چاروں کرکٹرز کا ویزا ان کے پاکستانی بیک گرانڈ کی وجہ سے مسترد کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر علی خان نے سوشل میڈیا پر ویزا مسترد ہونے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق احسان عادل اور محمد محسن کے ویزے بھی مسترد کر دیئے گیے ہیں۔امریکا کے گروپ میں پاکستان، بھارت، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔ امریکا کا پہلا میچ بھارت کے خلاف 7 فروری کو ہے۔ گروپ اسٹیج میں امریکا کے 4 میں سے 3 میچز بھارت میں ہیں۔ امریکا کا بھارت کے خلاف ممبئی، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے خلاف چنئی میں گروپ میچز شیڈول ہیں۔
یا د رہے کہ قبل ازیں بنگلہ دیش نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا ۔تاحالبنگلادیش کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت پر ڈیڈ لاک برقرارہے۔




