طلبا تنازعہ ، نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور انجنئیر امیر مقام بشکیک روانہ

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلباء پر ہونے والے تشدد کے معاملے پر بات کرنے کے لئے وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام کرغزستان روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ اتوار کی صبح ایک خصوصی طیارے میں بشکیک روانہ ہوئے۔
قبل ازیں وزیراعظم گزشتہ روا پورا دن صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے۔ صورتحال تسلی بخش ہونے کے باوجود پاکستانی طلبا کو ضروری تعاون اور سہولت کی فراہمی کے لیے یہ وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نائب وزیرِ اعظم وزیر خارجہ بشکیک میں اعلی سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلبا کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے.نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے۔اس سلسلے میں 140 متاثرہ طلباء وطن واپس آچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔