کب تک اسلام آباد کے تینوں ناجائز MNA عوامی عدالت سے بھاگتے رہیں گے عامرمغل
اسلام آباد (سٹی رپورٹر ) ریجنل صدر تحریک انصاف اسلام آباد عامرمغل نے الیکشن کمیشن کی طرف سے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کی چوتھی بار منسوخی پر ردعمل دیتے ہؤے کہا ہے کہ کب تک ناجائز۔ حکومت کے ناجائز MNA الیکشن سے بھاگتے رہیں گے اگر ایک طرف ملک الموت اور دوسری طرف الیکشن ڈے کھڑا ہو تو اسلام آباد کے تینوں ناجائز MNA ملک الموت کی طرف تو جائیں گے لیکن فارم 47 کے بغیر الیکشن کی طرف نہیں جائیں گے۔
26 نومبر کو تحریک انصاف کے نہتے کارکنان کا قتل عام، درختوں کا قتل عام، DHA اور CDA سے ملکر اسلام آباد کے جدی پشتی شہریوں کی زمینوں پر قبضے ، بیڈ گوورنس، مہنگائ، بدامنی، پولیس گردی کی وجہ سے ناجائز حکمرانوں کو الیکشن ایک ڈراؤنا خواب لگتا ہے یہی وجہ ہے کہ مسلسل چوتھی بار یہ الیکشن سے عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بھاگے ہیں۔


