جنگ اور جیو کے بانی میر خلیل الرحمان کی اہلیہ بیگم محمودہ خلیل 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ،کراچی میں سپرد خاک

کراچی:جنگ اور جیو میڈیا گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن مرحوم کی اہلیہ بیگم محمودہ خلیل الرحمن کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔میر شکیل الرحمن کی والدہ اور میر ابراہیم رحمن کی دادی کی نمازِ جنازہ طارق روڈ پر واقع رحمانیہ مسجد میں ادا کی گئی۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ و تدفین میں عزیر و اقارب، سینئر صحافیوں، میڈیا، سیاسی، سماجی، ادبی شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
مرحومہ نے 1 بیٹے، 4 بیٹیوں، 24 پوتے پوتیوں، نواسے نواسیوں، 22 پڑ پوتے پڑ پوتیوں، پڑ نواسے پڑ نواسیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔