سرگودھا ، زر تربیت پولیس اہلکارکی ٹریننگ سکول میں مبینہ خودکشی

سرگودھا کے پولیس ٹریننگ سکول میں ایک زیر تربیت سپاہی نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی مدثر گذشتہ 3 ماہ سے پولیس ٹریننگ سکول میں زیرتربیت تھا۔ گولی مار کر خودکشی کرنے والے مدثر کی جیب سے کاغذ پر لکھی ہوئی ایک تحریر بھی ملی ہے، جس میں درج ہے کہ ‘میں بیماری کی وجہ سے خود کشی کر رہا ہوں اور میرے اس عمل کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے’۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے اسے ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ہے شبہ کیا جا رہا ہے کہ اس نے خود کشی نہیں کی بلکے اسے قتل کیا گیا ہے.