طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت نہیں ملی: چینی وزیر خارجہ وانگ
بیجنگ :چین نے ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا تھاکہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں۔انہوں نے کہا امریکی کو یاد رکھنا چاہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے اس کے منصوبے کو مقبولیت نہیں ملی۔
چین نے ایران اور خلیجی ممالک کی سلامتی اور خود مختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے اور بڑے ممالک تعمیری کردار ادا کریں۔اس کے ساتھ ہی چین نے ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے حملوں کو فوری روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں روس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرچکا ہے۔



