⁠⁠⁠الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

⁠⁠⁠الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ۔درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ ممتاز قانون دان مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ اور ابرار رضا ایڈووکیٹ نے دائر کی ۔درخواست میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، چیف الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا ۔نواز شریف نے سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے الیکشن ریفارمز ایکٹ پاس کروایا۔صرف ایک شخص کے مفاد میں قانون سازی کی اجازت آئینی طور پر کسی کو حاصل نہیں ہے ۔قانون سازی صرف قومی مفاد میں کی جا سکتی ہے آئیں کے آرٹیکل 8 کے مطابق کسی بھی معاشرے کی رسم و رواج کے خلاف قانون سازی نہیں ہو سکتی ہےالیکشن ریفارمز ایکٹ نے پاکستانی معاشرے کی رسم و رواج کو ملحوظ خاطر نا رکھا گیا ہے ۔الیکشن ریفارمز ایکٹ ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے منظور کرایا گیا ۔ درخواستاسی وجہ سے ایک سینیٹر کی ممبر شپ پارٹی نے منسوخ کر دی ہے ۔ درخواستالیکشن ریفارمز ایکٹ قرارداد مقاصد اور آئین سے متصادم ہے ۔ درخواستالیکشن ریفارمز ایکٹ قرآن اور سنت کے خلاف بھی ہے ۔ درخواستایک نااہل شخص قرآن سنت اور آئین کے مطابق پارٹی کا سربراہ اور امیر نہیں بن سکتا ہے ۔الیکشن ریفارمز ایکٹ انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے درخواست رجسٹرار آفس نے وصول کر لی ہے ۔