آبنائے ہرمز استعمال کرنے کے خواہشمند امریکی و اسرائیلی سفراء کو ملک بدر کریں، ایران

ایران پر حملے جاری ر ہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیں گے،پاسداران انقلاب

تہران:ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز استعمال کرنے کے خواہشمندممالک کو آفر کرتے ہوئے کہا ہے ہامریکی و اسرائیلی سفیراء کو نکالنے والے ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرسکیں گے ۔جاری کردہ بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ان ممالک کو آج سے ہی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔
ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران کے بارے میں ٹرمپ کی باتوں کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں سلامتی یا تو سب کیلیے ہوگی یا پھر کسی کیلیے نہیں ہوگی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران پر حملے جاری ر ہے یتو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیں گے۔
ادھر امریکی صدر نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ وقت آنے پر آبنائے ہرمز میں امریکی نیوی جہازوں کی حفاظت کریگی۔اس سے قبل بھی امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کیساتھ امریکی نیوی جائے گی۔
امریکی صدر کے بیان کے بعد ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہمت ہے کہ تو آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی بحری جہاز تعینات کرکے دکھائیں۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمزکی بندش کے باعث خام تیل کی قیمتیں انتہائی بلند ہو چکی ہیں اور خطے کے ممالک توانائی کے شدید بحران کا شکا ر ہیں۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ ایران جنگ ختم ہونے کے قریب ہے خام تیل کی قیمتیں کچھ کم ہوئی ہیں لیکن بحثیت مجموعی صورت حال بہتری کی طرف جاتی دکھائی نہیں دیتی۔