نیشنل پریس کلب کے انتخابات،جرنلسٹ پینل کی طویل حکمرانی کا خاتمہ

تین بڑی نشستوں میں سے ڈیموکریٹس نے صدر اور سیکرٹری کی نشستیں چھین لیں، جرنلسٹ کے حصے میں خزانچی کی نشست آئی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)اسلام آباد نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے جمعرات کو منعقد ہونے والے انتخابات کے نتیجے کا حتمی اعلان جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد : نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں گرینڈ الائینس (ڈیموکریٹس )نے جرنلسٹ گروپ کا لگ بھگ بیس سالہ راج ختم کر دیا۔
ڈیموکریٹس پینل سے کانٹے دار مقابلے کے بعد رزاق سیال 1067 ووٹ لیکر صدر منتخب جبکہ ہارنے والی امیدوار جرنلسٹس پینل سے نئیر علی نے 1052 ووٹ حاصل کیے۔ڈیموکریٹس پینل سے ڈاکٹر فرقان را 1025 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب جبکہ جرنلسٹس پینل کے خالد محمود نے 1002 ووٹ حاصل کیے۔جرنلسٹس پینل سے عابد عباسی 1061 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب جبکہ مدمقابل ڈیمو کریٹس کے راجہ خاور نواز نے 1032ووٹ حاصل کیے۔
پہلی بار دونوں گروپوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور جیتنے والے امیدواروں نے معمولی برتری سے کامیابی حاصل کی اور اس طرح جرنلسٹ پینل کے 20 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔