مرحوم مبینہ طور پر پراپرٹی کے کاروبار سے بھی منسلک تھے،کرپشن کے الزامات لگتے رہے
متاثرین اسلام آباد کے حوالے سے ظالمانہ اور متنازعہ فیصلوںکے باعث خبروں میں رہتے تھے
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ملازم تھے تاہم اپنے اثر و رسوخ کے باعث ہاوسنگ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھے
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)منگل اور بدھ کی درمیانی رات بلیو ایریا میں قتل ہونے والے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہٰی کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے. مرحوم مبینہ طور پر پراپرٹی کے کاروبار سے بھی منسلک تھے،کرپشن کے الزامات لگتے رہے .متاثرین اسلام آباد کے حوالے سے ظالمانہ اور متنازعہ فیصلوںکے باعث خبروں میں رہتے تھے.وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ملازم تھے تاہم اپنے اثر و رسوخ کے باعث ہاوسنگ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھے. ایک بار ہائوسنگ میں کرپشن الزامات پر انہیںدوبارہ ان کے ادارے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میںواپس بھیج دیا گیا لیکن اپنے سیاسی اثر و رسوخ کے باعث وہ جلد واپس ہائوسنگ اتھارٹی میں آگئے.
ان کے قتل کے حوالے سے ابتدائی اطلاعات میںبتایا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے پاک۔پی۔ڈبلیو۔ڈی کے ایکسین احسان الہی ولد حاجی رمضان کھوکھر( احسان پراپرٹی ڈیلر) بلیو ایریا اسلام آباد میں منگل اور پیر کی درمیانی رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سر میں گولی لگنے سے جاں بحق۔ مرحوم دوستوں کے ساتھ دعوت سے واپس آ رہے تھے.
احسان الہی کے بھائی وقاص الہٰی کی مدعیت میں تھانہ کوہسار پولیس نے ان کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے.
بلیو ایریا میں قتل ہونے والے ہاوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر احسان الہی سپرد خاک

