وڈکوف اور کرشنر کی اسلام آباد آمد منسوخ، اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ بحال بند اڈے اور دفاتر کھل گئے
مذاکرات منسوخی کا یہ مطلب نہیں کہ جنگ دوبارہ شروع ہو رہی ہے،پاکستانی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے بہترین کام کیا، ٹرمپ
اسلام آباد÷واشنگٹن:ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آبا د میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں تاحال کوئی نئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے.
امریکی صدر ٹرم نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے نمائندے وڈ کوف اور جینٹ کشنر کا دور ہ پاکستان منسوخ کر دیا ہے . ہمیں بتایا گیا کہ ایرانی حکام سے ملاقات منگل کو ہوگی تو انہوں نے کہا کہ منگل میں تو بہت تاخیر ہے ہمارے نمائندے 15 16 گھنٹے سفر کر کے پاکستان نہیں جا سکتے ہمارے نمائندے ایرانی رہنماؤں سے بات چیت کرنا چاہتے تھے مگر ہماری ملاقات دیگر لوگوں سے کرانے کی باتیں ہورہی تھیں ایران جب چاہے ہمیں کال کر سکتا ہے.
ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو تجاویز پر مشتمل ایک پیپر پیش کیا گیا جب انہوں نے اپنے نمائندوں کا دورہ منسوخ کیا تو 10 منٹ میں ایک اور پیپر پیش کر دیا گیا جو پہلے پیپر سے بہتر تھا ایران نے بہت کچھ آفر کیا ہے لیکن یہ کافی نہیں ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا .تاہم انہوں نے کہا ہے کہ سیز فائر جاری رہے گا یا نہیں اس بارے میں نہیں سوچا اس سے پہلے اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ نمائندوں کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ جنگ شروع ہو رہی ہے ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی فیلڈ مارشل فینٹاسٹک اور وزیراعظم پاکستان شاندار شخصیات ہیں پاکستان نے تنازہ حل کرانے کے لیے بہترین کام کیا.


