سیکٹر G13 اور G14 میں رہائش پذیر صحافیوں کا پہلا غیر رسمی اجلاس

سیکٹر G13 اور G14 میں رہائش پذیر صحافیوں کا پہلا غیر رسمی اجلاس
اجلاس معروف صحافی ڈاکٹر عبدالودو دقریشی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا
عبدالودود قریشی اور سرور منیر رائو نے اپنے صحافتی تجربات بیان کئے

< اسلام آباد(نیوزرپورٹر)اسلام آباد کے سیکٹر جی تیرہ /جی چودہ میں رہائش پزیر صحافیوں کا ایک غیر رسمی اجلاس گزشتہ روز معروف صحافی ڈاکٹر عبدالودود قریشی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر عبدالودود قریشی ،سرور منیر راو ،ہلال احمد ، ڈاکٹر عائشہ خان ، رانا رضوان ارشد ،یاسر زبیری اور رضوان ملک نے شرکت کی ، اجلاس میں ان سیکٹررزمیں رہائش پزیر دیگر صحافیوں کالم نگاروں کو بھی اس گروپ کا حصہ بنانے اور باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنا طے پایا گیا ۔اس فورم کو مکمل طور پر غیر سیاسی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس فورم کا مقصد پڑوسیوں کا باہم رابطے میں رہنا اور ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹا ہوگا۔

شرکائ نے اسے ڈاکٹر عبدالودود قریشی کی ایک عمدہ کاوش قراردیا۔اس غیر رسمی اجلاس کے دوران عبدالودود قریشی اور سرور منیر رائو نے اپنے صحافتی تجربات بیان کئے ۔ جسس سے حاضرین کی معلومات میں اضافہ ہوا۔