پاکستان کی ریکارڈ ساز میچ میں‌ریکارڈ ساز فتح

شاہینوں نے اپنے ہزاروں ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو پانچ وکٹ سے ہرادیا
عرفات منہاس کا شاندار ڈیبیو،پہلے ہی میچ میں‌5 وکٹ‌ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے
بھارت اور آسٹریلیا کے بعد پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچ کھیلنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا

اسلام آباد÷راولپنڈی (عبداللہ اسجد )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں‌پاکستان نے آسٹریلیا کو پانچ منٹ کے بڑے مارجن سے شکست دے دی .آسٹریلیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 200 رنز ہی بنا سکی پاکستان نے پانچ وکٹ کے نقصان پر باآسانی ٹارگٹ پورا کر لیا.
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 200 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے میھتیو رن شا نے61، میتھیو شارٹ نے55 رنز بنائے۔میتھیو کوہنمین نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ابرار احمد نے 2 جب کہ کپتان شاہین آفریدی، سلمان آغا اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 201 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 69 اور غازی غوری 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 28 اور عرفات منہاس نے ناقابل شکست 18 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا.
پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے دو جون کو لاہور میں کھیلا جائےگا۔
یاد رہےکہ پاکستان ٹیم نے آج ون ڈے کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت ایک ہزار ون ڈے میچز مکمل کرچکے ہیں۔