پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششیں بالآخر رنگ لے آئیں،آبنائے ہرمز کھل گئی ، ایران کو تیل گیس برآمدات کی اجازت
ایران امریکا کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات فوری شروع ہوں گے،ایران کے کچھ منجمند اثاثے بحال
سوئزر لینڈ÷اسلام آباد:پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈ میپ منظور ہوگیا ہے. دونوں کے درمیان مزید مذاکرات واوا ہفتے ورکر سٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے جس کی نگرانی اعلی سطح کمیٹی کرے گی سوٹزرلینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا ہے قطر اور پاکستان کا مشترکہ علامیہ جاری کر دیا گیا ہے.
دفتر خا رجہ کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔پاکستان اور قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق فریقین نے مذاکرات کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا ،حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈ میپ منظور کرلیا گیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات فوری شروع ہوں گے، آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے رابطہ لائن قائم کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق لبنان جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے ڈی کنفلیکشن سیل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایٹمی پروگرام، پابندیوں سے متعلق ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق ڈی کنفلیکشن سیل میں لبنان اور ثالث ممالک شامل ہوں گے، ثالث ممالک مذاکرات تعمیری ماحول میں آگے بڑھانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، تکنیکی مذاکرات ہفتے کے باقی دنوں میں برگن اسٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے۔
پاکستان اور قطر کے ثالثی میں جنگ کے خاتمے کے لیے بڑی پیشت ہوئی ایران کے لیے تیل اور پیٹرو کیمیکل کی برامدات پر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں ناکہ بندی اٹھا لی گئی کچھ منجمد اثا سے جاری کر دیے گئے ہیں.
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی۔سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکا مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے لیے تیل اور پیٹروکیمیکل کی برآمدات پر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ ناکہ بندی اٹھا لی گئی، کچھ منجمد اثاثے جاری کر دیے گئے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں مذاکراتی وفد کا کام مکمل ہوگیا ہے، تکنیکی ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں گی۔ بقائی نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اعلامیہ قطر اور پاکستان کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت کامیکانزم ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔
براہ راست مذاکرات میںپاکستان کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نفوی شامل رہے امریکی وفد کی قیادت نا تھے.




