آن لائن حج رجسٹریشن نظام کی ریکارڈ پزیرائی

11 دنوں میں 2 لاکھ 3 ہزار 722 عازمین حج نے گھر بیٹھے رجسٹریشن مکمل کر لی
عازمین حج میں مردوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار جبکہ خواتین 84 ہزار 500 ہے

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)آن لائن حج رجسٹریشن کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے اور پہلے گیارہ دنوں میں 2 لاکھ 3 ہزار 722 عازمین حج نے گھر بیٹھے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے. وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزار عازمین نے ویب پورٹل جبکہ 24 ہزار نے موبائل ایپ سے رجسٹریشن مکمل کی .ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد نے سرکاری جبکہ 49 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا
پنجاب 95 ہزار عازمین کے ساتھ سر فہرست، سندھ 63 ہزار، کے پی 28 ہزار، اسلام اباد 9 ہزار، بلوچستان 55 سو، آزاد کشمیر 12 سو اور گلگت بلتستان سے 600 عازمین نے رجسٹریشن مکمل کی .
سال 2028 کے لیے 1400, سال 2029 کے لیے 250 اور 2030 کے لیے 350 عازمین نے ارادہ ظاہر کیا ہے.
عازمین حج میں مردوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار جبکہ خواتین 84 ہزار 500 ہے